دہلی پردیش کانگریس کے صدر اجے ماکن نے لفٹننٹ گورنر انل بیجل سے وزیر اعلی
اروند کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلانے کی اجازت دینے کا آج مطالبہ کیا ۔مسٹر ماکن نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے لفٹننٹ گورنر سے
درخواست کی ہے کہ مسٹر کیجریوال کے خلاف سنگین
الزامات ہیں ااس لئے شانگلو
کمیٹی کے ذریعہ جن بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان کی بنیاد پر
کیجریوال کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری دی جانی چاہئے۔کانگریس رہنما نے کہا کہ شانگلو کمیٹی کی رپورٹ آئے سات ماہ ہوچکے ہیں لیکن اس کی بنیاد پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔